Analytical study of the dimensions and possibilities of using western ideas

مغربی افکارسے استفادہ کی جہات و امکانات کا تجزیاتی مطالعہ

Authors

Keywords:

Humanity, Civilization, Comparison, Monotheism, Religion

Abstract

خلاصہ

دین اسلام جس کے لئے خداوند عالم نے اپنے کلام بلاغت میں  اپنی پسندیدگی کا و اضح اظہار کیا ہےجو ایک ضابطہ حیات دینے والا دین ہے   جس نے  ہر بشر کو زندگی گزارنے کا لائحہ عمل بیان کردیا وہی ہمیں چودہ سو سال قبل اس مغربی افکار سے نپٹنے کا بھی لائحہ عمل  سکھا چکا ہے۔ دور حاضر  جو ایک ایسا  مغربی افکار   سے بھرا دلدل ہے جس سے خود کو محفوظ رکھنا نہایت ہی ضروری ہے تاکہ روز محشر اپنے حقیقی خدا کے سامنے سرخرو ہوسکیں یہ تبھی ممکن ہے کہ جب انسان دین اسلام کا  حقیقی  ماننے والا ہو  کیونکہ دین اسلام کا بنیادی عقیدہ توحید ہے جس کے سبب مذہب اسلام دوسری تمام تہذیبوں سے برتر، افضل اور جدا  ہے اسلامی تہذیب و ثقافت  کا کوئی مدمقابل نہیں ہےخواہ وہ علمی میدان ہو یا عملی میدان  مگر آج اسلامی تہذیب کے مقابلے میں مغربی تہذیب کا  جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے مغربی افکار  اورعلم و عمل  کا دور حاضر میں  دنیاوی تو دنیاوی  دینی  معاملات میں اتناقبضہ ہے کہ ہم ایک تسبیح و جائے نماز جیسی متبرک  شے کے لئے ان کے مرہون منت ہیں  اور اس سے ہم انکار بھی  نہیں کرسکتے۔ حد تو یہ ہے جو مذہب انسانیت و اخلاقیات کا بانی ہے علم و عمل  کا اولین معلم ہے  وہ مغربی افکار سے درس اخلاقیات ، علم و عمل مستعار لے رہا ہے۔ایسا نہیں ہے کہ کُل کے کُل مغربی افکار علم و عمل  درست نہیں یا مسلم تعلیمات و معاشرے  کے منافی ہیں جہاں اس کے منفی پہلو ہیں وہاں مثبت پہلو بھی موجود ہیں مگر لمحہ فکریہ تو یہ ہے کہ جو تہذیب خود مالامال ہو وہ کسی دوسرے سے علم و افکار کیونکر مستعار لے؟کیا"افکارِ مغرب  سے عملی  استفادہ کی جہات و امکانات " کے کوئی   فوائد و نقصانات ہیں   ؟اس مقالے میں ان نکات پر تحقیقی تناظر میں قلم کاری کی گئی ہے۔

Downloads

Published

2023-06-20

How to Cite

Rizvi, Syeda Shumaila Rubab. 2023. “Analytical Study of the Dimensions and Possibilities of Using Western Ideas: مغربی افکارسے استفادہ کی جہات و امکانات کا تجزیاتی مطالعہ”. AL-ĪQĀẒ (الإيقاظ) 3 (2):20-42. https://www.aleeqaz.org/index.php/aleeqaz/article/view/135.